فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین عشائیہ کا اہتمام


Tallat Gondal Posted on August 27, 2018

مانچسٹر(طلعت گوندل)
برطانیہ میں لوگ جسطرح محنت سے پیسہ کماتے ہیں اسے معاشرے کیلئے مثبت اور تعمیری کاموں پر خرچ کرنا چاہئے_ اورسیز پاکستانی اپنے وطن پاکستان اور اپنے علاقے کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں_ ان خیالات کا اظہار غلام رسول گوندل سابق صدر بار کونسل منڈی بہاؤالدین اور فاروق گوندل سابق صدر بار کونسل منڈی بہاؤالدین کر رہے تھے _ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ کی جانب سے منعقدہ ایک عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا_ اس عشائیہ کا اہتمام فرینڈز آف منڈی بہاؤالدین برطانیہ کے لیاقت باجوہ اور افتخار باجوہ نے باجوہ ھاوس مانچسٹر برطانیہ میں کیا تھا _ غلام رسول گوندل نے کہا کہ پاکستانی دنیا میں جہاں بھی آباد ہیں وہ پاکستان اور اپنے علاقے کے بہترین نمائندے اور سفیر ہیں بیرون ممالک آباد پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا نام مزید روشن کریں _ سابق صدر بار کونسل فاروق گوندل نے کہا کہ اورسیز پاکستانی زیادہ سے زیادہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں _ اپنے بچوں پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ہماری نوجوان نسل جتنی پڑھی لکھی اور قابل ہوگی ہمارا مستقبل اتنا روشن ہو گا _ افضل مارتھ نے کہا کہ پاکستان میں الیکشن کے نتیجے میں منتخب ہونے والی نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں خاص طور پر بیرون ممالک آباد پاکستانی چاہتے ہیں کہ نئی حکومت ملک میں واضح اور خوشگوار تبدیلی لے کر آئے _
آخر میں لیاقت باجوہ اور افتخار باجوہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا _