غیرت کے نام پر بوڑھے شخص کا نوجوان پر لاٹھیوں سے بیہمانہ تشدد


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 23, 2018

مقامی زمیندار اور اسکے بیٹوں نےاللہ دتہ کو غیرت کے نام پر اپنے ڈیرے پرلے جا کر بھینسوں کے تبیلے میں باندھ کر سر عام لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنا دیا اللہ دتہ نامی شخص جو کہ تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے بے ہوش ہو جاتا تو اس کو گندا پانی پلا کر ہوش میں لاکر دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ۔
جاگیر دار نے تشدد کر کے اللہ دتہ کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں اللہ دتہ کوزمیندارغفار نامی شخص اسکے بیٹے فرید غفار اور حامد غفار نے تشدد کے بعد برہنہ کر کے سٹرک پر پھینک دیااہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اللہ دتہ کو لودھراں کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔