بھارتی مشہور فلم اداکارہ جیکولین فرنیندس نے اسلام قبول کر لیا؟


Mian Fayyaz Ahmed Posted on March 24, 2018

بھارتی مشہور فلم اداکارہ جیکولین فرنیندس نے حجاب پہن کا ابوظہبی کی جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا ہے جہاں پر انہوں نے مختلف لوگوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائی ہیں اور مسجد کے مختلف حصوں کو بھی دیکھاہے۔

جب انہوں نے حجاب پہنے ہوئے مسجد میں کھڑے ہو کر ایک تصویر سوشل میڈیا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگائی تو وہ چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگئی لوگوں کا خیال تھا کہ وہ شاید مسلمان ہوگئی ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے وہ اپنی نئی فلم ریس 3 کی شوٹنگ کے لیے آج کل ابوظہبی میں ہیں جہاں انہوں نے فارغ وقت نکال کا مسجد کا دورہ کیا ہے ۔

فلم ریس 3 کی شوٹنگ جاری ہے اس کی کچھ شوٹنگ پہلے کی جاچکی ہے اور فلم 15 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلم میں ہیرو کا کردار سلمان خان ادا کررہے ہیں۔