انتخابی منشور پر نواز شریف اور شہباز شریف میں ٹھن گئی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 01, 2018

اسلام آباد: انتخابی منشور پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف میں ٹھن گئی ہے، نواز شریف اپنے بیانیے ووٹ کو عزت دو پر ڈٹ گئے، جبکہ پارٹی قائد شہباز شریف اداروں کے درمیان نئے عمرانی معاہدے پر بضد ہیں، ووٹرز اب انتخابی منشور کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کے اداروں پر الزامات کے بعد ملتان سے ن لیگ کے امیدوار نے اپنے ہی قائد کو آئینہ دکھا دیا ہے، رانا اقبال سراج نے نواز شریف کے بیان کی تردید کردی ہے، رانا اقبال سراج کا کہنا تھا کہ میرے گودام پر محکمہ زراعت نے چھاپہ مارا ہے کسی بھی ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے ، رانا اقبال پی پی 219 سے ن لیگ کے امیدوار ہیں۔