گجرات:موٹرسائیکل اور ٹرک میں تصادم، موٹرسائیکل کو آگ لگ گئی


Asad Mahmood Posted on July 22, 2017

جی ٹی روڈ گجرات پر موٹر سائیکل اورٹرک کے درمیان خطرناک تصادم، حادثہ کے بعد موٹر سائیکل کو آگ لگ گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لالہ موسی کے رہائشی راجہ عمر اور عثمان معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ریسکیو 1122کی مدد سے ہسپتال پہنچادیا گیا۔موٹرسائیکل کو لگنے والی آگ پر ریسکیو کی فائربریگیڈ نے قابو پا لیا۔