کسانوں کا احتجاج: بھارتی سپریم کورٹ نے متنازع قوانین پر عملدرآمد روک دیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on January 12, 2021

نئی دہلی:  بھارتی سپریم کورٹ نے متنازعہ قوانین پر عملدرآمد روک کر زرعی ماہرین پر مشتمل چار رکنی کمیٹی بنا دی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے کہا کہ ان قوانین کو منسوخ کرنے میں کیا مسئلہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے پاس آج تک ایک بھی درخواست دائر نہیں دی گئی جس میں کہا گیا ہو کہ زرعی قوانین اچھے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں مسئلہ سے متعلق افراد پیش ہوں گے اور کمیٹی اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج 26 نومبر سے جاری ہے۔