کراچی کی سات سالہ رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے پر اہل علاقہ کا شدید احتجاج،پولیس کے تشدد سے 1 شخص جاں بحق


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 17, 2018

اورنگی ٹاؤن کا علاقہ آج میدان جنگ بنا رہا ہے پو لیس اور مظاہرین میں پورا دن جھڑپیں جاری رہی ہیں مظاہرین نے پتھراؤ کر کے کئی گاڑیاں بھی تو ڑ دی ہیں وہ انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے دو زخمیوں میں سے ایک اسپتال میں دم توڑ گیا ہے اس کے بعد ان مظاہرین کا غم وغصہ مزید بڑھ گیا ہے منگھو پیر میں چھ سالہ بچی رابعہ کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا اور لاش کچڑا کنڈی سے ملی تھی۔

آپ کو اس بات سے بھی آگاہ کریں کہ منگو پیر روڈپر اہل علاقہ احتجاج کر رہے تو اس کو دیکھتے ہی دیکھتے سیاسی جماعتوں کے افراد نے شرکت کی ہے جنہوں نے سڑک کو بند کر کے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ہے اور جب پولیس نے مذاکرات کیے تو مظاہریں نے واقعہ میں ملوث افراد کو پیش کرنے کی شرط بھی رکھ دی ہے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ تین افراد میں سے دو کو پکڑاجاچکاہے ۔