ڈونلڈ ٹرمپ کا 2020 کا الیکشن بھی لڑنے کا اعلان


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 16, 2018

اسلام آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ برطانوی اخبار کو انٹر ویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شخص نظر نہیں آتا جو 2020 کے انتخابا ت میں انہیں شکست دے سکے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ملکہ برطانیہ سے بڑی خوش گوار ملاقات رہی، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں، ظاہری اور باطنی طور پر وہ بہت اچھی ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال کے بارے میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جعلی خبروں کے خلاف ٹوئٹر بہترین ہتھیار ہے اور اس سے بات براہ راست عوام تک پہنچتی ہے۔