چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 11, 2018

چیچہ وطنی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے ،8 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد شہر بھر میں شٹر ڈاؤں ہڑتال ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم کے باوجود بھی ملزم قانون کی گرفت میں نہ آسکے ،شہر بھر میں گزشتہ روز تعلیمی ادارے بھی بند رہے ۔

آٹھ سالہ بچی نور فاطمہ کی نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ہے،شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔

بچی کے لواحقین نے ملزموں کی فی الفور گرفتاری اور سخت سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔