پنجاب میں ہر قسم کے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد


Syed Rizwan Shamsi Posted on December 11, 2018

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ہر قسم کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ تبادلہ انتہائی ضروری ہوتوسمری وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔