پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کر نے کا آج باضابطہ اعلان ہوگا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 29, 2018

اسلام آباد: پاکستان کا نام فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے، باضابطہ اعلان آج ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فروری میں بتادیا گیا تھا کہ جون میں‌ نام گرے لسٹ میں ڈال دیا جائے گا، اگر کارکردگی بہتر ہوئی تو واپس نکال سکتے ہیں۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس کے دوران پاکستان نے بھی اپنے کچھ نظریات پیش کیے تھے اگر وہ منظور ہوجاتے تو پاکستان کا نام گرے لسٹ میں نہ ڈالا جاتا مگر ان کو مسترد کیے جانے کے بعد اب پاکستان کا نام گرے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، دہشتگردوں کو فنڈنگ کے خلاف پاکستان نے بیانات دیے جو مسترد کردیے گئے ۔