پاکستان میں اس وقت سب سے زیادہ لوڈ شیڈنگ کراچی میں ہو رہی ہے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 10, 2018

خدا کے واسطے بجلی دے دو خواتین ہوں یا بچے سب نے ’’کے الیکٹریک" کے سامنے ہا تھ جوڑ دیے ہیں ۔

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈینگ کا جن بے قابو ہو گیا ہے کراچی کے علا قے کورنگی میں اٹھارہ گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جس کی وجہ سے بچے ،بزرگ اور بیمار شدید پریشان ہو گئے ہیں علا قہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں پانی نہیں کریں تو کیا کریں؟ جائیں تو کدھر جائیں؟؟؟بجلی بڑی مشکل سے ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ آتی ہے اور پھر چلی جاتی ہے اور بل اتنا زیا دہ بھیج دیتے ہیں کہ بندے کی دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں کراچی کی عوام نے کہا کہ بجلی کے بل دیں یا گھر کا چولہا جلائیں ؟؟؟ بل تو دے دیتے ہیں لیکن بجلی دینے کا کوئی نام نہیں لیتاہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم کیا جانا چاہیئے ہما را جینا عذاب بن چکا ہے۔