نواز شریف اور جہانگیر ترین سمیت تمام سیاسی شخصیات جو کرپشن میں ملوث تھیں،تا حیات نااہل قرار


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 13, 2018

آج وہ فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس کا یہ قوم 14 فروری سے انتطار کر رہی تھی،نواز شریف جو پانامہ کیس میں نااہل ہوئے ہیں ان کے خلاف 14 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے سیاسی کیریئر کا خاتمہ ہو چکا ہے جس کے بعد وہ 2018 کے الیکشن میں قطعی طور پر حصہ نہیں لے سکیں گے،سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا ہے ۔

اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے خیموں‌ میں جشن کا سماں ہے،توقع کی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی جلد ایک بہت بڑے جشن کا اعلان کرے گی۔

جب کہ مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ سراسر ناانصافی ہے اور یہ وہی فیصلہ ہے جو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کی جانب لے گیا تھا۔