نوابزادہ غضنفرعلی گل کاپیپلزپارٹی کوچھوڑناجیالوں کیلئے شائدجذباتی دھچکاہولیکن ان کی سیاست تو 90کی دہائی سے ختم ہوچکی ہے ،مگران کی شخصیت آئیکون ضرورتھی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 17, 2017

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر+تاج نسیم)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل وسابق وزیرخزانہ چوہدری تنویراشرف کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوٹوں کی وجہ سے پی ٹی آئی ڈوب جائے گی کیونکہ یہ پی ٹی آئی میں پہلے سے موجودقربانی دینے والے لیڈروں کی جگہ پہ ٹکٹ لیں گے اور ہارجائیں گے جس سے پی ٹی آئی کو اندرونی شکست ہوگی،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کیلئے بہترہوتاکہ وہ ان سفیدہاتھیوں کو پیپلزپارٹی کے کھونڈے سے بندھارہنے دیتی جس سے پیپلزپارٹی دوب جاتی لیکن ہردس پندرہ سال بعدایساہوتاہے کہ پیپلزپارٹی کاکچرادوسرے لے جاتے ہیں اور پی پی پی نئی قیادت پیداکرکے اپنے دامن پرلگے داغ دھوکرمظلومیت کے ساتھ عوام میں جاکھڑی ہوتی ہے ،چوہدری تنویراشرف کائرہ نے پی ٹی آئی کی طرف سے سینٹرل پنجاب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے صفایاکی خبروں پرتعجب کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اگرپیپلزپارٹی کاصفایاکرناہی ہے تو خیبرپختونخواء اور جنوبی پنجاب میں پہنچائے جہاں پیپلزپارٹی اپنافوکس کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ابھی توپاکستان تحریک انصاف میں پیپلزپارٹی کے وہ ناکام لوگ جارہے ہیں جن کے ہونے یانہ ہونے سے پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،انہوں نے کہاکہ نوابزادہ غضنفرعلی گل کاپیپلزپارٹی کوچھوڑناجیالوں کیلئے شائدجذباتی دھچکاہولیکن ان کی سیاست تو 90کی دہائی سے ختم ہوچکی ہے ،مگران کی شخصیت آئیکون ضرورتھی،انہوں نے کہاکہ قمرزمان کائرہ اور ندیم افضل چن کیلئے غلط افواہیں پھیلاناپی ٹی آئی کی کمزوری کو ظاہرکررہاہے