میاں چنوں کے ساڑھے 3 فٹ کے دلہے کو جیون ساتھی مل گئی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 21, 2018

یہ دلچسپ و عجیب واقعہ میاں چنوں کا ہے جہاں پر ایک ساڑھے 3 فٹ کا دلہا 4 فٹ کی دلہن لے ٰآیا ہے۔

دلہا کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی مشکل سے 4 فٹ کی دلہن ڈھونڈی ہے،میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں اور اس کا بہت خیال رکھوں گا۔

دلہن کا کہنا تھا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ مجھے میرے جیسا ہی ایک جیون ساتھی مل گیا ہے،ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔

دلہا اور دلہن کے رشتہ دار بھی خوشی سے نڈھال ہیں اور انہوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔