موک ایکسرسائز کا انعقاد ضروری ہے۔ ڈی ایس پی دنیاپور


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 20, 2018

محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال دنیا پور میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہسپتال انتظامیہ، سول ڈیفنس سٹاف و رضاکاران ، ریسکیو 1122، محکمہ پولیس اور تحصیل میونسپل فائر بریگیڈ نے حصہ لیا ۔اس موقع پر ہنگاہی حالات سے نمٹنے جائے حادثہ سے انخلاء ، آگ بجھانے ، ریسکیو کرنے اوربم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے حادثے والی جگہ کی ٹیکنیکل سویپنگ کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا ۔بعدازاں ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ٹریننگ اور ڈرلز کے انعقاد سے حادثات کی صورت میں نقصانات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملی گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی دنیاپور سرکل حاکم علی نے کہاکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد ضروری ہے تاکہ سروسز کی حادثہ سے نمٹنے کے لیے عملی طور پر تیاری کی جاسکے۔ اس موقع پر طاہر عباس چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس نے موک ایکسر سائز کے بارے اور موجودہ دور میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ کی اہمیت کے بارے آگاہی فراہم کی۔