ملالہ یوسفزئی نے عاصمہ جہانگیر کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on March 31, 2018

پانچ سال بعد پاکستان آئی ملالہ کا ایک نجی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ ملک میں تعلیم عام کروں پاکستان کی سڑکوں،گلیوں اور بازاروں میں آزادانہ گھوم سکوں اور لوگوں سے بات چیت کروں۔

ملالہ نے اپنا رول ماڈل عاصمہ جہانگیر کو ہی قرار دیدیا ہے ،اس کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ ہر کوئی اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکے ۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ 2012 کے پاکستان کی نسبت آج کا پاکستان تبدیل ہے اب مثبت کام دیکھنے کو مل رہے ہیں،لوگ متحد ہو رہے ہیں۔

تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپس آجاؤں گی اس پر میرا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کا ہے ۔

اس کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہوں یہی ملالہ فنڈ کا مقصد ہے۔