معروف بھارتی صحافی کلدیپ نائرطویل علالت کے بعد انتقال کر گئے


Faizul Hassan Posted on August 23, 2018

اسلام آباد: بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق کلدیپ نائر کافی عرصے سے علیل تھے، ان کا انتقال جمعرات کی صبح نئی دہلی کے ایک اسپتال میں ہوا۔

صحافت کا ایک اور عہد تمام ہوا، بھارتی صحافی، کالم نگار اور مصنف کلدیپ نیئر 95 برس کی عمر میں پرلوک سدھار گئے، کلدیپ نیئر 14 اگست 1923 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، کلدیپ نیئر نے قانون کی ڈگری لاہورسے حاصل کی، یو اے سی اے سے صحافت اور فلسفے میں پی ایچ ڈی بھی کیا۔ کلدیپ نیئر کا شمار نامور صحافیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کالم نگاری بھی کی۔ یواین آئی، پی آئی بی، دی سٹیٹس مین اورانڈین ایکسپریس کے ساتھ طویل عرصے تک منسلک رہے۔

صحافت میں بے پناہ خدمات پر کلدیپ نائر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔