لعنت ہے تمہارے سیکولرازم پر، خواجہ آصف کا بھارتی آرمی چیف کو کرارا جواب


Syed Rizwan Shamsi Posted on December 01, 2018

اسلام آباد:سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارت کے آرمی چیف جنرل پبن راوت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لعنت ہے تمھارے سیکولرازم پر۔ گزشتہ روز بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے بیان دیا تھا کہ اگر پاکستان سیکولر ریاست بن جائے تو اس کے ساتھ دوستی ممکن ہے۔ سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیکولرازم کے چہرے کے پیچھے ہندو راج قائم ہے، کشمیر سے لیکر منی پور اور ناگا لینڈ تک ریاستی دہشت گردی جاری ہے جہاں اقلیتی افراد کو زندہ جلایا جاتا ہے اور بدترین برادری سسٹم جاری ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں گائے کی زندگی تو اہم ہے لیکن انسانوں کو سنگسار کیا جاتا ہے۔