قوم کی بیٹی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 5 سال بعد وطن پہنچ گئیں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on March 29, 2018

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی رات ڈیڑھ بجے کے قریب نور خان ایئربیس پر ایک اسپیشل طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ 4 روز کے لیے پاکستان آئی ہیں اور ان چار دنوں میں وہ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی تاہم ان کے آبائی علاقے کے دورے کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر 9 اکتوبر 2012 میں سکول سے واپس گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس کے بعد ان کو برطانیہ منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ صحت یاب ہونے کے بعد اب یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں زیر تعلیم ہے ان کو دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کا سب سے بڑا علمبردار قرار دیا جاتا ہے۔