قومی ہاکی ٹیم جشن آزادی کے موقع پرشاندارجیت کے لئے پرعزم


Faizul Hassan Posted on August 11, 2018

کراچی:میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی ہاکی ٹیم انڈو نیشیاروانہ ہوگئی ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم اپنا پہلامیچ 20اگست کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جشن آزادی کے موقع پر قومی ٹیم شاندار جیت کے لئے پرعزم ہے۔

یاد رہےروانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ ٹورنامٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے جبکہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ جشن آزادی پر قوم کو جیت کا تحفہ دیں۔