فرانس کروشیا کو ہراکر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 15, 2018

اسلام آباد: فرانس کروشیا کو 2-4 سے شکست دیکر 20 سال بعد ایک بار پھر فٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی جبکہ اس سے دفاع میں متعدد غلطیاں ہوئیں جس کا اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ کروشیا کے کھلاڑی ماریو منڈزوکک کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل میں ’اون گول‘ اپنے ہی پوسٹ پر گول کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

خیال رہے کہ فرانس نے دوسرا مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس 1998 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔