فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 20, 2018

اسلام آباد:: پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور امام الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-3 فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 201 رنز جب کہ دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی تھی۔