فخرزمان نے ون ڈے کرکٹ میں تیزترین ہزار رنز بنا کر سر ویون رچرڈز کا ریکارڈ توڑ دیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 22, 2018

اسلام آباد: فخر زمان نے مایہ ناز ویسٹ انڈین بلے باز سر ویوین رچرڈز، سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن اور ہم وطن کھلاڑی بابر اعظم کے 21 میچز میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔

پانچویں ون ڈے میں فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا اور وہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔

واضح رہے کہ سیریز کے چوتھے میچ میں فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری سکور کرتے ہوئے کئی ریکارڈز پاش پاش کیے تھے۔