عمران خان کا 20 ایم پی ایز کو نکالنے کا اعلان،ساتھ ہی بڑا چیلنج بھی کر دیا


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 ایم پی ایز کو شوز کاز نوٹس بھجوادیا ہے اور ان کو مقررہ مدت تک پارٹی کو اعتماد میں لینے کا کہا گیا ہے۔

اگر 20 اراکین پارٹی کو مطمئن نہیں کر پائیں گے تو ان کو نکال دیا جائے گا اور ان کو جنرل الیکشن کے لیے بھی کوئی پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو شو کاز نوٹس بھجوایا ہے وہ ہماری اسمبلی کی ایک تہائی اکثریت کے حامل ہیں،اس اقدام کا الیکشن میں بھی نقصان ہوگا،چاہے جتنا مرضی نقصان ہوجائے ضمیر بیچنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا چیلنج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر دوسری جماعتوں میں اتنی ہمت ہے تو وہ بھی ووٹ بیچنے والوں کو نکال کر دکھائیں۔