عظیم سائنسی لیجنڈ سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں وفات پاگئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on March 14, 2018

ڈائیریکٹر آف ریسرچ آف سنٹر آف تھیوریٹیکل کاسمالوجی سر سٹیفن ہاکنگ 76 برس کی عمر میں وفات پاگئے ہیں۔

آپ 8 جنوری 1942 کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے ان کے والدین جنوبی انگلینڈ میں رہتے تھے مگر دوسری جنگ عظیم کے باعث ان کے والدین کو آکسفورڈ میں شفٹ ہونا پڑا،آکسفورڈ کو بچوں کے لیے ایک محفوظ جگہ تصور کیا جاتا تھا۔

جب آپ نے 1965 میں پی ایچ ڈی کی تو اس وقت آپ کا تھیسس “بڑھتی کائنات کی خصوصیات” تھا،پروفیسر ہاکنگ نے ان قوانین پر کام کیا جو کہ اس کائنات کی بنیاد ہیں۔

سٹیفن ہاکنگ چاہتے تھے کہ وہ ریاضی میں اپنا ایک نام کمائیں مگر ان کے والد نے ان کو میڈیکل کی فیلڈ چننے کا کہا،آکسفورڈ میں ریاضی تو پڑھائی نہ جاتی تھی جس کے باعث انہوں نے فزکس کا انتخاب کیا۔

 

انہوں نے آنسٹائن کی جنرل ریلیٹو تھیوری پر بھی کام کیا ہے،انہوں نے بلیک ہول پر بھی کتابیں لکھی ہیں۔

 

تقریبا 1963 کے لگ بھگ ان کو “اے ایل ایس” نامی بیماری ہوئی جس کے ناعث وہ وہیل چیئر پر بیٹھنے لگے تھے،ان کا خواب تھا کہ وہ خلا کا سفر کریں جو کہ ادھورا رہا۔