طیب اردگان کے صدر منتخب ہونے پر ترکی میں جشن کا سماں


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 25, 2018

اسلام آباد: طیب اردگان کے صدر منتخب ہونے پر ترکی میں جشن کا سماں ہے، لوگ جمہوریت عوام پارٹی کے پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور نعرے بازی کررہے ہیں، زبردست جشن منا یا جارہا ہے،طیب اردگان دوسری مرتبہ ترکی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

پارلیمانی انتخاب کے لیے ترکی میں 8 سیاسی جماعتوں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں اے کے پارٹی، جمہوریت عوام پارٹی، اچھی پارٹی، خداپار، فضیلت پارٹی، پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور وطن پارٹی شامل تھے۔ آق پارٹی اور ملی حرکت پارٹی نے عوامی اتحاد سے اتحاد کرلیا ہے جسے عظیم اتحاد پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں انتخابات اگلے برس ہونے تھے مگر طیب اردگان نے قبل از وقت الیکشن کا اعلان کیا تھا۔