طیب اردگان ایک مرتبہ پھر ترکی کے صدر منتخب ہوگئے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 25, 2018

اسلام آباد: ترکی کی عوام نے ایک مرتبہ پھر سے طیب اردگان کو ترکی کا صدر منتخب کرلیا ہے، سوموار کی صبح سپریم الیکشن کونسل کا کہنا تھا کہ 97.7 فیصد لوگوں نے ووٹ کاسٹ کیا ہے اور طیب اردگان بھاری اکثریت کے ساتھ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

پارلیمنٹ میں داخل ہونے کے لیے 10 فیصد ووٹ لینا لازم ہوتا ہے جو کہ پانچ پارٹیوں نے حاصل کیے ہیں، طیب اردگان کی فتح کے بعد ان کے چاہنے والے ترک صدر کی رہائش گاہ کے باہر جھنڈے لیے جمع ہوگئے اور نعرے لگانے لگ گئے،طیب اردگان نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔