شہزاد چوہدری صدر پاکستان پریس کلب یارکشائر برطانیہ کا پریس کلب میرپور کا دورہ


Tallat Gondal Posted on March 16, 2019

میرپور (پریس ریلیز) شہزاد چوہدری صدر پاکستان پریس کلب یارکشائر برطانیہ نے کہاکہ برطانیہ کے صحافی کشمیر پریس کلب میرپور کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ سے اوورسیز کو درپیش مسائل کو حل کروانے کےلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں گے۔ اورسیز سالانہ اربوں روپے زرمبادلہ بھیج کر ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں اپنا موثر کردار ادا کررہے ہیں نومنتخب صدر سجاد جرال انتہائی متحرک صحافی ہیں امید کرتے ہیں وہ میرپور اور اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل اور حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہارشہزاد چوہدری صدرپاکستان پریس کلب یارکشائربرطانیہ نے کشمیر پریس کلب کے نومنتخب صدر سجاد جرال ،سیکرٹری جنرل پرویز شہزاد ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم بلوچ ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی صدر سی یو جے ظفیر بابا ،سابق سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب میرپور راجہ سہراب ،سابق سیکرٹری جنرل شجاع جرال ،سابق سیکرٹری جنرل کے پی سی سجاد قیوم خانپوری ،چوہدری تنویر و دیگر موجود تھے شہزاد چوہدری صدرپاکستان پریس کلب یارکشائربرطانیہ کا مزیدکہاکہ ہم برطانیہ سے برٹش پاکستانی صحافیوں کے پریس کلب کے سب سے بڑے مرکزی اتحاد
طلعت گوندل صدر و ٹیم، پاکستان پریس کلب برطانیہ انٹرنیشنل نارتھ۔
آصف محمود صدر و ٹیم
پاکستان پریس کلب مڈلینڈ ۔
طاہر انعام شیخ صدر و ٹیم
(میڈیا ایڈوائزر گورنر پنجاب ) پاکستان پریس کلب اسکاٹ لینڈ ۔
ودود مشتاق صدر و ٹیم
انٹرنیشنل پاکستانی جرنلسٹ آرگنائزیشن برطانیہ کی جانب سےکشمیر پریس کلب کے نومنتخب صدر سجاد جرال اور دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو مبارک پیش کرتے ہیں