سنیل گواسکرنےعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی


Faizul Hassan Posted on August 12, 2018

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکرنے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ٹیلی فون پر عمران خان کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے تاہم پاکستان جانے سےاپنی مصروفیات ظاہر کی ہے۔انہیں 18اگست کو بھارت اورانگلینڈ کے میچ کے دوران موجود ہونا ہے۔

گواسکر کا کہنا تھا کہ ایک کرکٹر کے طور پر عمران خان کئی بار بھارت آ چکے ہیں۔وہ بھارت کو بہت زیادہ جانتے ہیں اور توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں تعلقات کے فروغ میں مثبت کردارادا کریں گے۔

یاد رہے کہ نوجوت سدھو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور کپل دیو پاکستان آ رہے ہیں جبکہ سنیل گواسکر نے اپنی مصروفیات کے سبب عمران خان کی تقریب ِحلف برداری میں شریک ہونے سے معذرت کی ہے۔