سندھ کے ضلع سجاول میں ہندو نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 07, 2018

سندھ کے ضلع سجاول میں نوجوان سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ نے لیا ہے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے کر ڈی آئی جی حیدر آباد اور دیگر پولیس حکام کو آج طلب کر لیا ہے ،ہندو نوجوان سے بااثر افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی اور نوجوان ان با اثر افراد سے خوفزدہ ہو کر حیدر آباد منتقل ہوگیا تھا،با اثر افراد نے زیادتی کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی،نوجوان نے مدد کی اپیل کی تھی،پولیس نے نوجوان کو ہندو ہونے کے باعث کوئی پناہ فراہم نہیں کی ،اب چیف جسٹس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے،آج سماعت ہوگی۔