سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا


Faizul Hassan Posted on August 11, 2018

اسلام آباد: عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادتوں کے بعد ذی الحج کے چاند کی شرعی رویت کا اعلان کردیا، مملکت میں 12 اگست بروز اتوار کو یکم ذی الحج جب کہ عیدالاضحیٰ 21 اگست بروزمنگل کومنائی جائے گی۔

افغانستان میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں عید الاضحیٰ 21 اگست کومنائی جائےگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظر آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست کو ہو گی۔