جھگی میں رہنے والا اپنی بارات لیموزین پر لے کر گیا،آپ بھی جان کر دنگ رہ جائیں گے


Mian Fayyaz Ahmed Posted on April 17, 2018

محسن نامی خانہ بدوش جو کہ گجرات کا رہائشی ہے اور ایک جھگی میں رہتا ہے اس کی شادی ایک رئیس زادے کی طرح کی گئی اور پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

دلہا محسن اپنی بارات لے جانے کے لیے لیموزین ڈیڑھ لاکھ روپے کرایہ بھر کر لے آیا اور باراتیوں کے لیے بھی 20 سے زائد لگژری گاڑیاں منگوائی گئیں۔

بارات جب مخصوص بینڈ کے دھنوں میں جھگی سے نکل کر روانہ ہوئی تو ہر کوئی دنگ رہ گیا کسی کو یقین نہ آیا کہ یہ کیا ہو رہا ہے ،بارات کی کوریج کے لیے ڈرون کیمرے سے ویڈیو بھی بنائی گئی ،دلہے کے دوست اس پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔

ولیمے کی باری آئی تو اس پر آٹھ سو خاندانوں نے شرکت کی ادھر دلہا کی جانب سے 30 من چینی اور پانچ من دیسی گھی رسم کے طور پر دیا گیا،کھانے میں مٹن،بیف،کھیر اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔