اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کر لے، ڈاکٹر شہباز گل


Mian Fayyaz Ahmed Posted on July 30, 2020

اسلام آباد: ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق بھی پورا کر لے۔ ماضی میں مولانا کیساتھ مل کر حکومت کو گھر بھیجنے والا آج جمہوریت کا لیکچر دے رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملکی مفاد سے زیادہ اپنا لوٹا مال بچانے کی سیاست آپ کو وراثت میں ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملکی سلامتی سے کھیلنا زرداری خاندان کیلئے نیا کام نہیں، کاش کہ پرچی چیئرمین کو جمہوری اقدار کا پتا ہوتا۔ موجودہ اسمبلی میں اپوزیشن کو سب سے زیادہ بولنے کا موقع دیا گیا۔ جمہوریت کے نعرے کو زرداری اور شریف خاندان نے تجوریاں بھرنے کیلئے استعمال کیا۔شہباز گل نے کہا کہ دوسروں کو ذمہ داریاں بتانے والے پرچی چیئرمین کبھی اپنی ذمہ داریوں پر بھی غور کریں۔ آپ کو سکھایا گیا ہے کہ کرپشن کرنا اور بچانا ہی آپ کی ذمہ داری ہے۔