اوورسیز پاکستانیوں کو موبائل فون لانے کی اجازت ٹیکس ادائیگی سے مشروط


Syed Rizwan Shamsi Posted on December 11, 2018

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی موبائل فون لا سکتے ہیں اضافی فون پر ٹیکس واجب الادا ہے۔ سالانہ دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں اس پر ٹیکس وصول نہیں کریں گے تو ملک کا نظام کیسے چلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ بیرون ممالک سے پاکستانی فون لا سکتے ہیں تاہم اضافی فون پر مروجہ ٹیکس تو دینا پڑے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے تاہم مہنگے فون پر 38 فیصد تک ٹیکس واجب الادا ہے۔ اس سے زیادہ مناسب ٹیکس پالیسی کیا ہو گی، ملکی ترقی کیلئے سب کو ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔