انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کوعبرتناک شکست


Faizul Hassan Posted on August 13, 2018

لندن:انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 159 رنز سے شکست دے کر پانچ میچ کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

بارش متاثرہ اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا فیصلہ ان کے بولرز نے درست ثابت کرتے ہوئے دنیا کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن اپ تصور کی جانے والی بھارتی بیٹنگ کو صرف 107 رنز پر چلتا کیا۔

کوئی بھی بھارتی بلے باز 30 رنز بھی نہ بنایا پایا۔ اشون 29 اور کوہلی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لارڈز ٹیسٹ میں آج چوتھے روزبھارتی سورما انگلش ٹیم کی جانب سے دی گئی 289رنز کی برتری کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 130رنز پرپویلین لوٹ گئی۔