امریکہ بھارت سے خفا ہوگیا، مذاکرات کرنے سے انکار


Mian Fayyaz Ahmed Posted on June 28, 2018

اسلام آباد: امریکہ بھارت مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں، امریکہ بھارت کے مابین اگلے ہفتے مذاکرات ہونا تھے جو کہ نہیں ہوں گے، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارتی ہم منصب شسما سوراج کو فون کر کے معذرت کرلی ہے، مذاکرات اب کب طے ہونگے،امریکہ اور بھارت کے درمیان اب کچھ طے نہ ہوسکا ہے۔

امریکا نے بھارت کو ایران سے تیل نہ لینے کے مطالبے پر زور دے رہا ہے جب کہ بھارت امریکا کا یہ مطالبہ ماننے پر ہرگز تیار نہیں ہے، اسی لیے امریکا بھارت سے خفا ہے، امریکا اسی لیے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہے۔