اذان کی آواز سن کر سکون ملتا ہے، دلجیت دوسانجھ


Faizul Hassan Posted on August 23, 2018

اسلام آباد: اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد ایک اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ نے اذان کی آواز کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اذان کی آواز سن کر سکون ملتا ہے۔

فلم”اڑتا پنجاب“،”فلوری“اور”سورما“جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور بالی ووڈ اداکار دلجیت دوسانجھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اذان کو بہترین قرار دیا اور کہا ”اگرچہ جب اذان ہوتی ہے تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا، کیونکہ میں اتنا سمجھدار نہیں ہوں، لیکن اذان کے وقت جو آواز آتی ہے اسے سن کر بہت سکون ملتا ہے۔“اس کے ساتھ ہی اداکار دلجیت نے کہا کسی بھی مذہب میں اوپر والے کے شکر میں جو سکون ہے وہ بہترین ہے۔